پاکستان اور ترکمانستان کا باہمی تجارت کے فروغ پر اتفاق


پاکستان اور ترکمانستان کا باہمی تجارت کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور ترکمانستان نے دوطرفہ تجارت میں اضافے کیلئے سڑکوں اور ریل کے رروابط سمیت دیگر منصوبوں پرکام کی رفتار تیز کرنے پراتفاق کیاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اورترکمانستان کے وزیرخارجہ راشد میری دوف کی ملاقات میں ہوا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم نے ترکمانستان کے ساتھ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔

انہوں نے ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے میں پیشرفت کی بھی تعریف کی۔

ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے وزیراعظم کو گیس پائپ لائن منصوبے کی موجودہ صورتحال ،دیگر توانائی منصوبوں ،بجلی کی ترسیلی لائن بچھانے کی تجاویز اورفائبرآپٹک رابطے کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے وزیراعظم کوجلدترکمانستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کرلی۔

ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے کہاکہ ان کاملک پیٹروکیمیکل صنعت کے منصوبوں میں پاکستان کی شمولیت کاخیرمقدم کرے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری