امن مذاکرات سے پہلے بھارتی مظالم بند ہونے چاہئیں, مشترکہ مزاحمتی قیادت


امن مذاکرات سے پہلے بھارتی مظالم بند ہونے چاہئیں, مشترکہ مزاحمتی قیادت

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہاہے کہ حریت قیادت مذاکرات کی مخالف نہیں لیکن امن مذاکرات کے آغاز سے پہلے ریاست میں بھارتی مظالم ہر صورت بند ہونے چاہئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حریت رہنمائوں سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک نے سرینگر میں جاری مشترکہ بیان میں امن مذاکرات سے متعلق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے حالیہ بیانات کو بے بنیاد اورگمراہ کن قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی ذی فہم شخص نتیجہ خیزمذاکراتی عمل کی مخالفت نہیں کرتا تاہم مذاکرات کامقصد تنازعہ کشمیر کاحل ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ مذاکرات کی پیشکش اس وقت غیر حقیقی اورمشکوک ہوجاتی ہے جب انہیں بھارتی آئین کے تحت کرنے کی شرائط عائد کی جاتی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری