وزیراعظم پاکستان کی سعودی وزیر تجارت سے گفتگو


وزیراعظم پاکستان کی سعودی وزیر تجارت سے گفتگو

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک۔سعودی مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو تقویت ملے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے اے پی پی کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے سعودی عرب کے وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد عبداﷲ الکسابی نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے پاک۔سعودی مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر تجارت پاک۔سعودی مشترکہ وزارتی کمیشن کے 11ویں اجلاس میں شرکت کیلئے 35 رکنی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

پاک۔سعودی مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے دوران کئے گئے اہم فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جن میں پاکستان سے سعودی عرب کو حلال خوراک کی برآمد کیلئے ورکنگ گروپ کا قیام، ساﺅتھ نارتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر میں سعودی سرمایہ کاری، دوطرفہ تجارتی معاہدہ پر بات چیت تیز کرنے اور پارلیمانی وفود کا تبادلہ شامل ہیں۔

سعودی عرب کو پاکستانی افرادی قوت بھجوانے کے تناظر میں سعودی عرب نے پاکستان میں ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا تاکہ اس کی انسانی وسائل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری