کرد وزیراعظم بارزانی کے ایران دورے کا شیڈول


کرد وزیراعظم بارزانی کے ایران دورے کا شیڈول

کردستان کے وزیراعظم ایرانی حکام کیساتھ ملاقات کرنے گزشتہ شب تہران پہنچے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے صوبہ کردستان کے وزیراعظم نیچروان بارزانی ایرانی حکام کیساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے گزشتہ رات تہران پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وہ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی، اسپیکر پارلیمنٹ علی لاریجانی اور سیکورٹی کونسل کے مشیر علی شمخانی سے ملاقات کریں گے۔

بارزانی اس سے قبل بغداد کا بھی دورہ کرچکے ہیں اور عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کیساتں مختلف ملکی و علاقائی امور پر بات چیت کی ہے۔

بارزانی کا ایران دورہ عرصہ سے طے شدہ تھا تاکہ وہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک میں ہونے والے حالیہ واقعات اور روابط پر ایرانی حکام کیساتھ گفتگو کریں۔

واضح رہے کہ عراق کے صوبہ کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم کی ناکامی کے بعد یہ نیچروان بارزانی کا پہلا ایران دورہ ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ مسعود بارزانی کی برطرفی کے بعد اس صوبے کے نئے وزیراعظم کو پہلے سے زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری