یمنی سرکاری  ٹی وی کی عمارت پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری


یمنی سرکاری  ٹی وی کی عمارت پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری

سعودی عرب کے اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمنی سرکاری ٹی وی کی عمارت پر بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے الاعلام الحربی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں یمنی سرکاری ٹی وی کی عمارت پر بمباری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی عرب اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں سرکاری ٹی وی کی عمارت پر دو بار بمباری کی ہے۔

یمنی حکام کی جانب سے اب تک بمباری کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تقریبا 40 دن پہلے بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے یمنی سرکاری ٹی وی کی عمارت کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں کم ازکم 4 یمنی مسلمان شہید اور 5 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

یمنی حکام کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق یمنی ذرائع ابلاغ سے تھا۔

خیال رہے کہ یمن پر وحشیانہ جارحیت کے لئے سعودی عرب کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد قائم ہے جس میں اردن، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، کویت، مراکش، سوڈان اور سینیگال سمیت دس سے زائد ممالک شریک ہیں۔

یمن پر تقریبا تین سال سے وحشیانہ جارحیت جاری ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی جارحیت میں پینے کے پانی کے سپلائی کے نظام سمیت یمن کی سبھی شہری تنصیبات، اسکول، کالج اور اسپتال بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ سعودی اتحاد نے یمن کا ظالمانہ محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کی وجہ سے یمن کے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء اور ضروری دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری