پاک افغان تجارتی مسائل؛ کرم ایجنسی کو پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفیکیٹ سے مستثنی قرار دیا جائے، تاجر برادری کا مطالبہ


پاک افغان تجارتی مسائل؛ کرم ایجنسی کو پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفیکیٹ سے مستثنی قرار دیا جائے، تاجر برادری کا مطالبہ

کرم ایجنسی کے تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ٹریڈ کیلئے پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفیکیٹ کی شرط کی وجہ سے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاجروں نے کرم ایجنسی کو اس سرٹیفیکیٹ سے مستثنی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ٹریڈ یونین کرم ایجنسی کے صدر مصائب حسین، عصمت اللہ، سید مبین اور برادری کے دیگر تاجروں نے کہا ہے کہ منسٹری آف کامرس نے افغانستان سے پاکستان امپورٹ کی صورت میں پلانٹ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی شرط عائد کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منسٹری کا کوئی دفتر یا اہلکار کرم ایجنسی میں موجود نہیں ہے جبکہ پشاور اور اسلام آباد سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا مشکل ہے اور ان کا سامان بارڈر پر خراب ہورہا ہے۔

تاجر رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کرم ایجنسی کو پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفیکیٹ سے مستثنی قرار دیا جائے اور تاجر برادری کو مشکلات سے نجات دلائی جائے۔

اس موقع پر محمد حسین نے بتایا کہ بارڈر پر فروٹ سے بھرا ٹرک کئی روز سے کھڑا ہے، گاڑی میں موجود میوے خراب ہورہے ہیں، پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفیکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خرلاچی بارڈر پر کام کرنے والے قلی رمضان علی، جمال حسین اور دیگر قلیوں کا کہنا تھا کہ پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفیکیٹ کے شرط کے بعد وہ بے روزگار ہوگئے ہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریڈ کی بندش کی وجہ سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے لہذا حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھاکر تاجر برادری سمیت پاک افغان تجارت سے منسلک دیگر افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری