کابل حملہ: واشنگٹن کی اسلام آباد کے خلاف ہرزہ سرائی جاری، طالبان رہنماوں کو گرفتار یا ملک بدر کرنے کا مطالبہ


کابل حملہ: واشنگٹن کی اسلام آباد کے خلاف ہرزہ سرائی جاری، طالبان رہنماوں کو گرفتار یا ملک بدر کرنے کا مطالبہ

کابل کے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر طالبان کے حملے کے بعد امریکا نے ایک بار پھر پاکستان  کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے طالبان رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتے کو دہشت گردوں نے انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں کئی افغان باشندے ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے، کابل حکام نے حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ کرانے والے مرکزی ملزمان پاکستان میں روپوش ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان نے کابل ہوٹل پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمیتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی  اشد ضرورت ہے۔ 

جبکہ افغانستان میں  بعض حلقوں نے حسب عادت بھارتی اور امریکی زبان استعمال کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو حملے کا ذمہ دار قرار دینے کی کوشش کی ہے۔

امریکی صدر کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کابل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر افغان رہنماؤں کو گرفتار یا ملک بدر کرے اور مذکورہ گروپ کو حملوں کیلئے اپنی سرزمین کے استعمال سے روکے۔

واضح رہے کہ نیٹو اور امریکی افواج افغانستان میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں اور اپنی ناکامی کا پورا ملبہ پاکستان پر ڈال کر شانے خالی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری