پاکستان کا وہ واحد پائلٹ جس نے اسرائیلی جنگی طیارہ مار گرایا


پاکستان کا وہ واحد پائلٹ جس نے اسرائیلی جنگی طیارہ مار گرایا

یہ اعزاز دنیا بھر میں صرف ایک پاکستانی پائلٹ کو نصیب ہوا کہ اس نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیل کے سر پر روز اول سے سپرپاور امریکا کا ہاتھ رہا ہے اور اس کے تکبر کا کوئی ٹھکانہ نہیں، البتہ یہ اعزاز دنیا بھر میں صرف ایک پاکستانی پائلٹ کو نصیب ہوا کہ اس نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا۔ یہ مایہ ناز سپوت پاکستان ائرفورس کے سابق ائیر کموڈور ستار علوی ہیں، جو 1973ءکی عرب اسرائیل جنگ کے ہیرو ہیں۔ اس جنگ میں انہوں نے شامی ائیرفورس کا Mig-21 جنگی جہاز اُڑاتے ہوئے اسرائیلی ائیرفورس کا میراج طیارہ مارگرایا تھا۔ وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے واحد پائلٹ ہیں۔ اس عظیم الشان کارنامے پر انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ جرأت اور حکومت شام کی جانب سے وسام فارس اور وسام شجاعت کے تمغے دئیے گئے۔

نے ڈیلی پاکستان کے مطابق پی اے ایف میوزیم کراچی میں ائیرکموڈور ستار علوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں انہوں نے ہلاک ہونے والے اسرائیلی پائلٹ کیپٹن لٹز کا فلائنگ سوٹ بھی پی اے ایف میوزیم کو بطور تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ائیرکموڈور علوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا عظیم الشان کارنامہ صرف پاکستان ائیرفورس ہی نہیں بلکہ پوری قوم کے لئے سرمایہ افتخار ہے۔ انہوں نے اسرائیلی پائلٹ کے فلائنگ سوٹ کو ایک جنگی ٹرافی اور میوزیم کے لئے شاندار اضافہ قرار دیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری