یمنی فوج کا بیلسٹک میزائل حملہ، 42 سعودی حمایت یافتہ اہلکار ہلاک


یمنی فوج کا بیلسٹک میزائل حملہ، 42 سعودی حمایت یافتہ اہلکار ہلاک

یمنی وزارت دفاع نے اپنی سرکاری فوج کی جانب سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل حملے میں 42 سعودی حمایت یافتہ آلہ کاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل حملے میں منصور ہادی کے سعودی حمایت یافتہ 42 اہلکار ہلاک اور 50 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق، یمنی بیلسٹک میزائل نےمفرور صدر منصورہادی کے سعودی حمایت یافتہ مسلح افراد کے الخیامی نامی کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک اور 50 سے زائد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ تعز کے علاقے میں الخیامی نامی کیمپ کو قاہر2 نامی میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق میزائل حملے میں سعودی حمایت یافتہ اہلکاروں کے اسلحے سے بھرا ایک گودام بھی مکمل طور پر تباہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ یمن پر تقریبا تین سال سے وحشیانہ جارحیت جاری ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی جارحیت میں، پینے کے پانی کے سپلائی نظام سمیت یمن کی سبھی شہری تنصیبات، اسکول، کالج اور اسپتال بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

اسی کے ساتھ سعودی اتحاد نے یمن کا ظالمانہ محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کی وجہ سے یمن کے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء اور ضروری دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری