سابق صدارتی امیدوار اور حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات


سابق صدارتی امیدوار اور حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات

مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے متولی اور سابق صدارتی امید وار سید ابراہیم رئیسی نے بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

تسنیم خبررساں ادارے نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے متولی سید ابراہیم رئیسی نے بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

بیروت میں ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں بیروت میں ایران کے سفیر محمد فتح علی بھی موجود تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری