امریکی صدر کو ایرانی جوہری معاہدے کی وجہ سے سخت تکلیف ہے، ظریف


امریکی صدر کو ایرانی جوہری معاہدے کی وجہ سے سخت تکلیف ہے، ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جوہری معاہدے سے سخت تکلیف میں ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جوہری معاہدے سے سخت تکلیف میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد جواد ظریف نے گزشتہ رات ایرانی ٹی وی کو انٹرویو میں جوہری معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ کی خلاف ورزیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ امریکی صدر کررہے ہیں، وہ غیرمتوقع  نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکہ سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ نیک نیتی سے اس معاہدے پرعمل در آمد کرے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی صدر کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی شرائط دوبارہ طے نہیں کی جاسکتیں اور صدر ٹرمپ کا موقف ان کی مایوسی کی کیفیت میں اس ٹھوس اور کثیر الجہتی معاہدے کو ختم کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور اقتدار میں طے پانے والے جوہری معاہدے کے سخت مخالف ہیں اور وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کے لیے سب سے بڑا خطرہ تصور کرتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری