پاکستان: افغانستان میں داعش کی موجودگی علاقائی امن کیلئے خطرہ


پاکستان: افغانستان میں داعش کی موجودگی علاقائی امن کیلئے خطرہ

واضح رہے کہ افغان پارلیمنٹ اراکین کی جانب سے کابل اور واشنگٹن پر افغانستان میں داعش کیساتھ تعاون اور اسے ملک میں طالبان کیخلاف استعمال کرنے جیسے الزامات لگائے جاچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ سیکیورٹی خطرات علاقائی نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں عالمی جغرافیائی خطرات کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کو مشترکہ کوششوں سے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں گرانقدر قربانیاں دی ہیں اور پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ افغانستان میں داعش کی موجودگی علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ افغان پارلیمنٹ کے نمائندگان نے متعدد بار اپنی حکومت اور امریکہ پر الزامات عائد کئے ہیں کہ وہ دہشتگرد گروہ داعش کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کیلئے تقویت دے رہے ہیں جبکہ بعض افغانستان کے بعض علاقوں میں افغان اور امریکی ہیلی کاپٹروں کو داعش کیلئے امدادی سامان فراہم کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری