صدر روحانی کو پارلیمنٹ میں اقتصاد سے متعلق سوالات کے جوابات دینے ہوں گے


صدر روحانی کو پارلیمنٹ میں اقتصاد سے متعلق سوالات کے جوابات دینے ہوں گے

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا ہے کہ صدر روحانی سے اقتصاد کے حوالے سے مختلف قسم کے سوالات پوچھے جائیں گے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن سیدحسن حسینی‌ شاهرودی کا کہنا ہے کہ صدر روحانی سے  ملکی اقتصاد کے حوالے سے مختلف قسم کے سوالات پوچھے جائیں گے۔

ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شورائے اسلامی) کے76 اراکین نے ملکی اقتصاد کے حوالے سے صدر حسن روحانی سے مختلف قسم کے سوالات پوچھنے کا مطالبہ کیاہے۔

سیدحسن حسینی‌شاهرودی کا کہنا ہے کہ ملک میں اقتصادی اور مالی اداروں اور شمسی سال 97 کے بجٹ سے متعلق اقتصادی کمیشن کے اراکین مختلف قسم کے سوالات مرتب کررہے ہیں، صدر کو ان سوالات کا جواب دینا ہوگا۔

شاہرودی کا کہنا ہے کہ تمام سوالات خود صدر یا ان کے نمائندے کی موجودگی میں بنائے جائیں گے، ان سوالوں کے جوابات سے اگر اقتصادی کمیشن کے اراکین مطمئن نہیں ہوئے تو صدر کو پارلیمنٹ میں حاضر ہونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ صدر روحانی اگر سوالات کے جوابات دینے سے قاصر رہے تو ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شروع ہوسکتی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری