بھارت اور اسرائیل روابط کا دلال کون؟ ۔۔۔ آل سعود نے اسرائیل کی پرواز کیلئے اپنی فضائی حدود کی اجازت دیدی


بھارت اور اسرائیل روابط کا دلال کون؟ ۔۔۔ آل سعود نے اسرائیل کی پرواز کیلئے اپنی فضائی حدود کی اجازت دیدی

آل سعود نے حالیہ قربتوں کا لحاظ رکھتے ہوئے آل یہود کیساتھ روابط کو دنیا پر مزید عیاں کرنے کیلئے ایسی حالت میں اسرائیل کی پرواز "ایئر انڈیا" کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی ختم کردی ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سعودی حکام سے ملاقات کرنے ریاض میں موجود ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل کی پرواز کیلیے اپنی فضائی حدود کی پابندی ختم کردی۔

 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے 70 سال بعد اسرائیل جانے کے لیے اپنی فضائی حدود کی پابندی ختم کردی جب کہ سعودی حکومت نے پہلی بار بھارتی ایئر لائن "ایئر انڈیا" کو اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل جانے کے لیے "ایئر انڈیا" کو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا ہے جو بہت لمبا راستہ ہے تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دلی ایئرپورٹ سے اسرائیل کے ایئرپورٹ تل ابیب تک فضائی سفر میں دو سے ڈھائی گھنٹے کم ہوجائیں گے جس سے نہ صرف ایئرلائن کو فائدہ ہوگا بلکہ مسافروں کیلیے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی ایئرلائن (ای ایل اے ایل) نے بھی مطالبہ کیا کہ انہیں بھی سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

ایئرلائن کے حکام کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلی وزیراعظم سمیت تمام اعلیٰ حکام سے بات کرچکے ہیں جب کہ  ایئرلائنز کے درمیان کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں رکھنا چاہیے اگر ایئر انڈیا کو اجازت مل سکتی ہے تو ہمیں بھی ملنی چاہیے کیوں کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اسرائیلی باشندے کسی غیر ملکی پرواز سے سعودی فضائی حدود میں سفر کریں یا اپنی ملکی پرواز سے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایسے موقع پر سعودی ثقافتی میلہ میں شرکت کرنے ریاض پہنچ گئی ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ بھارت کے چند ہی دن گزر چکے ہیں۔

مشق وسطی کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کے نئی دہلی دورے کے فورا بعد بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ سعودی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری