پاکستانیوں کا خون سستا | سعودیوں نے مزید 4 پاکستانیوں کے سر قلم کردئے


پاکستانیوں کا خون سستا | سعودیوں نے مزید 4 پاکستانیوں کے سر قلم کردئے

واضح رہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل متعدد بار سعودی عرب میں ملکی و غیرملکیوں کے سرقلم کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے سلمان بن عبدالعزیز کے بادشاہی نظام کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب میں مبینہ زیادتی اور قتل کے مقدمے میں چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے  گئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستانیوں کا خون سستا ہے اور ان کے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا  ہے کہ  زیادتی اور قتل  کے جرم میں سزائے موت پانے والے چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملزمان نے دارالحکومت ریاض میں  ایک گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا جب کہ مجرمان طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ  کر فرار ہوگئے تھے۔

سعودی عرب میں رواں سال کے دوران اب تک مختلف مقدمات میں سزائے موت کے مرتکب 20 مجرموں کے سرقلم کیے گئے ہیں۔

گزشتہ سال دس جولائی کو پاکستانی شہری سمیت 6 مجرموں کے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سرقلم کیےگئے تھے جوکہ 2017 میں ایک ہی روز ملزموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سب سے بڑی تعداد تھی۔

سال 2017 میں مجموعی طور پر 141 سزائے موت کے مجرموں کے سر تلوار کے ذریعے تن سے جدا کردیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی شاہی حکومت کو انسانوں کے سرقلم کرنے پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید کا شدید سامنا ہے۔ 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری