ایران کے معروف ادیب "رضا امیرخانی" کی ناول "ر ہ ش" خریدنے کیلئے قطاریں لگ گئیں + تصاویر


ایران کے معروف ادیب "رضا امیرخانی" کی ناول "ر ہ ش" خریدنے کیلئے قطاریں لگ گئیں + تصاویر

جیساکہ ایرانیوں کی کتاب سے دوستی کی ثقافت دنیا سے ڈھکی چھپی نہیں، ایسی صورت میں اس ملک کے معروف ناول نگار "رضا امیرخانی" کی نئی ناول "ر ہ ش" کی رونمائی ہوئی جس کے فورا بعد دیکھتے ہی دیکھتے تہران کے بازاروں میں لوگوں کی قطاریں لگ گئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے معروف ادیب رضا امیرخانی کی نئی ناول افق پبلیکشنز کے توسط سے شائع ہوگئی ہے جس کی تقریب رونمائی گزشتہ عصر تہران میں ہوئی۔

ناول کی رونمائی کی خبر پورے ایران میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگ جوق در جوق کتاب کو خریدنے بازار کا رخ کرنے لگے۔

تہران کے بازار کتاب میں دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں جہاں ہر کسی کی کوشش تھی کہ جلد از جلد ناول خرید کر اس کا مطالعہ کرے۔

واضح رہے کہ رضا امیرخانی کی ناول "ر ہ ش" "ادبیات امروز" مجموعے کی 126ویں ناول ہے جسے افق پبلیکشنز نے شائع کیا ہے۔

اس ناول کا موضوع، شہری ترقی اور موجودہ دور میں انسانی زندگی پر اس کے مختلف اثرات ہے۔ اس ناول کے مرکزی کردار ایک شادی شدہ جوان جوڑا ہے جو تہران میں زندگی بسر کرتے ہیں، ناول میں جوان میاں بیوی عمارتوں کی تعمیر کا کام کرتے ہیں

«قیدار»، «نفحات نفت»، «منِ او»، «جانستان کابلستان» و «ارمیا» رضا امیرخانی کی دیگر کتب ہیں جو افق پبلیکشنز نے ہی شائع کی ہیں۔

امیر خانی نے "ر ہ ش" جو کہ ایک شہری کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے، اس مقصد کیلئے لکھی ہے کہ قارئین متوجہ ہو کہ تہران جیسے شہروں میں کس طرح کے واقعات پیش آسکتے ہیں۔

یہ ناول 9 ابواب پر مشتمل ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری