کرد رہنما مسعود بارزانی کی دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے تگ و دو


کرد رہنما مسعود بارزانی کی دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے تگ و دو

صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے والے کرد رہنما مسعود بارزانی نے دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے پھر سے کوششیں شروع کردی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی کردستان کی ڈیموکریٹک پارٹی نے کردستان کے اندر اور اس سے باہر عراق میں اپنی سیاسی خود نمائی کو انتخابات سے بعد کے لئے موکول کردیا ہے۔ اور دوسری جانب مسعود بارزانی نے بھی اقتدار حاصل کرنے کی کوشش پھر سے شروع کردی ہے۔

شارپریس sharpress ویب سائٹ نے ایک قابل اعتماد حوالے سے ذکر کیا ہے کہ عراقی کردستان کی ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنی بقا کی جنگ کے لئے تمام اپنی سیاسی سرگرمیاں سیاست کے بعد کے لئے چھوڑ دی ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں بالخصوص عراق کی سطح پر اس ملک کے پارلمانی انتخابات کے بعد کے لئے روکی گئی ہیں۔

اس حوالے نے جس نے اپنا نام فاش کرنے سے منع کیا ہے، مذکورہ ویب سائٹ سے کہا ہے کہ مسعود بارزانی ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر سے فی الحال پھر سے اقتدار میں آنے کے خواہشمند ہیں اور اس کے لئے پلاننگ کر رہے ہیں جو کہ اس انتخابات کے نتائج سے وابستہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری