مزید ہلاکتوں کو ٹالنے کیلئے پاک و ہند کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، محبوبہ مفتی


مزید ہلاکتوں کو ٹالنے کیلئے پاک و ہند کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ریاست میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر مزید جانی نقصان کو ٹالنے کے لئے بات چیت ضروری ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں جمعرات کی شام پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں مزید ہلاکتوں کو ٹالنے کے لئے بات چیت شروع کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ پونچھ میں سرحد پار پاکستان کی فائرنگ کے نتیجے میں جمعرات کی شام 45 سالہ خاتون زینب بی ساکنہ نارہ بالنوئی کی موت ہوگئی تھی۔ پونچھ کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 1999 کے تنازعے کے بعد سنہ 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری