سرمائی اولمپک2018ء نے ایرانی کھلاڑیوں سے معافی مانگ لی/ آئی او سی بھی دلجوئی میں مصروف


سرمائی اولمپک2018ء نے ایرانی کھلاڑیوں سے معافی مانگ لی/ آئی او سی بھی دلجوئی میں مصروف

پیونگ چانگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس گیمز 2018ء کے سربراہ نے ایرانی کھلاڑیوں کے ساتھ حالیہ بدسلوکی پر معافی نامہ ارسال کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سرمائی اولمپکس 2018ء پیونگ چانگ کے سربراہ نے ایرانی قافلہ کے نام خط ارسال کرکے ایرانی کھلاڑیوں میں سامسنگ موبائل تقسیم نہ کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ سرمائی اولمپکس 2018ء کا سربراہ موبائلوں کی تقسیم کی وجہ اصل وجہ عدم ہماہنگی قرار دیتے ہوئے ایرانیوں کو منانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے ایرانی اولمپک کمیٹی کے سربراہ سید رضا صالحی امیری کے نام خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کل ہفتہ کو ایرانی قافلہ کی دلجوئی کیلئے ایرانی اولمپک کمیٹی اور آئی او سی کے درمیان ایک نشست کا انعقاد کیا جائیگا۔

یہ نشست کل مقامی وقت کے مطابق عصر 5 بجے منعقد ہوگی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری