سعودی شہزادے اپنے شکاری باز لینے کیلئے پاک سعودی اعلیٰ حکام سے رابطوں میں مصروف


سعودی شہزادے اپنے شکاری باز لینے کیلئے پاک سعودی اعلیٰ حکام سے رابطوں میں مصروف

تلور کے شکار کے شوقین سعودی شہزادے نواب شاہ ایئرپورٹ پر محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کے ہاتھوں اپنے شکاری باز لینے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام سے رابطے میں مصروف ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے سعودی عرب کے شہزادوں کے باز محکمہ وائلڈ لائف عملے نے نواب شاہ ایئرپورٹ پر پکڑ لیے۔ سعودی عرب سے آنے والے تلور کے شکار کے شوقین شہزادے نواب شاہ ایئرپورٹ پر محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کے ہاتھوں اپنے شکاری باز لینے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام سے رابطے میں مصروف ہو گئے۔

مخبر نے محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کواطلاع دی کہ سعودی شہزادے شکار کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے نواب شاہ سے واپس وطن جا رہے ہیں تو وائلڈ لائف کے عملے نے شہزادوں کو روک کر اور باز قبضے میں لیکر ایئرپورٹ پر ہی تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس باز رکھنے اور شکار کرنے کے سعودی حکومت کے اجازت نامے تو ہیں لیکن پاکستان کے اندر شکار کرنے کا پرمٹ نہیں ہے جبکہ سعودی شہزادوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پرمٹ ہے لیکن ہم بھول آئے ہیں جو کہ ہم ای میل اور واٹس اپ کے ذریعے منگوا کر دیتے ہیں۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ پرمٹ آنے کے بعد انہیں باز اور جانے کی اجازت دے دی جائیگی، جب تک سعودی شہزادوں کا خصوصی طیارہ نواب شاہ ایئرپورٹ پر کھڑا رہے گا۔ 

واضح رہے کہ عرب شہزادے پاکستانی عوام کی شدید مخالفت اور عدلیہ کے حکم کے باوجود ہر سال تلور کے شکار کیلئے  پاکستان کا سفر کرتے ہیں جبکہ اس سلسلے میں عرب شہزادوں کی گرفتاری بھی متعدد بار عمل میں لائی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری