رپورٹ | عاصمہ جہانگیر کی ایران دشمنوں کیساتھ ہرممکن تعاون پر مشتمل زندگی کا تلخ خاتمہ


رپورٹ | عاصمہ جہانگیر کی ایران دشمنوں کیساتھ ہرممکن تعاون پر مشتمل زندگی کا تلخ خاتمہ

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے اپنی زندگی میں ہمیشہ کیلئے ہمسایہ اسلامی ملک ایران کی شدید مخالفت اور اسلام کے بدترین دشمن مغربی ممالک کی ہرممکن تعاون کا مظاہرہ کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کی معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بارعاصمہ جہانگیر 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور یوں ان کی ایران دشمنی پر مشتمل زندگی کا تلخ خاتمہ ہوگیا۔

عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ سے سامراج کی حمایت اور پاکستان کے ہمسایہ اسلامی ملک ایران کی سختی سے مخالفت کی ہے اور اپنی جھوٹ پر مبنی رپورٹس کہ جس میں زیادہ عمل دخل ایران کے منافقین ٹولے مجاہدین خلق کا بھی تھا، سے دنیا کو گمراہ کیا ہے۔

عاصمہ جہانگیر جو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی رپورٹر بھی تھیں، نے ماضی کی مانند گزشتہ سال اکتوبر میں بھی اپنے آقاوں کو خوش کرنے کیلئے ایران مخالف رپورٹ پیش کی تھی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر ایران مخالف رپورٹ پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی مبصر برائے انسانی حقوق عاصمہ جہانگیر کی ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں رپورٹ سیاسی، جھوٹ پر مبنی اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایسی متعصبانہ اور امتیازی رپورٹ سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے لئے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یو این کی انسانی حقوق کونسل کی خصوصی رپورٹر عاصمہ جہانگیر نے اپنی رپورٹ میں غیرقانونی اور غلط طریقوں سے ایران کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے دعوے کئے ہیں۔

بہرام قاسمی نے واضح کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر عاصمہ جہانگیر کے الزامات پر اسلامی جمہوریہ ایران نے باضابطہ جواب جمع کرا دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس قسم کی جھوٹی رپورٹوں سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کا وقار و معیار کمزور اور انسانی حقوق کے دعویداروں اور ان کے اتحادیوں کی، کہ انسانی حقوق کے سلسلے میں جن کے سیاہ کارنامے اور کالے کرتوت نمایاں رہے ہیں، ذلت و رسوائی کے سوا اور کچھ نتیجہ نہیں نکلے گا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹر برائے انسانی حقوق عاصمہ جہانگیر نے اپنی جھوٹی، بے بنیاد اور جانبدارانہ رپورٹ میں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اس بار بھی تکراری دعوے کئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری