جنوبی افغانستان: سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے جاری، مزید 16 اہلکار ہلاک


جنوبی افغانستان: سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے جاری، مزید 16 اہلکار ہلاک

جنوبی افغانستان کے صوبہ ھلمند میں طالبان کے حمایت یافتہ سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ کرکے اپنے 16 ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایک افغان سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ گرشک نامی شہر میں طالبان کے حمایت یافتہ افراد نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 16 پولیس اہلکاروں کو جان سے مار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ہی ساتھیوں کے حملے میں موقع پر ہی 16 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حملہ کرنے والے اپنے ساتھ کافی مقدار میں اسلحہ بھی لے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان حکام نے ابھی تک اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز پر تین پولیس اہلکاروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی صوبہ ھلمند میں اس قسم کے کئی حملے ہوچکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ افغان حکام کے لئے سیکیورٹی فورسز کے اندر طالبان کے حمایت یافتہ افراد کا ہونا سخت پریشان کن ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری