ترکی کا عفرین میں مزید تازہ دم فوجی دستے بھیجنے کا اعلان


ترکی کا عفرین میں مزید تازہ دم فوجی دستے بھیجنے کا اعلان

ترک حکام کا کہنا ہے کہ شامی علاقے عفرین میں کُردوں کے خلاف لڑنے کے لئے مزید تازہ دم فوجی دستے روانہ کردئے ہیں۔

 تسنیم خبر رساں ادارے نے روسیال الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی نے کردوں کے خلاف آپریشن کے لئے جدید ہتھیاروں سے لیس کئی تازہ دم دستے عفرین روانہ کردئے ہیں۔

خبر رساں ادارے آناتولی کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج کے تازہ دم دستے 60 بکتربند گاڑیوں اور دیگر جدید ترین جنگی ساز و سامان کے ساتھ شامی علاقے عفرین روانہ کردئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ترک فوج کے کمانڈر نے ہفتے کے روز اپنے 11 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 39 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج نے شام کے علاقے عفرین کو پی کے کے اور داعش کے دہشت گردوں سے پاک کرانے کے لیے 20 جنوری کو علاقے میں فوجی کارروائی شروع کی تھی۔

ترک فوج کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ یہ آپریشن بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے ترکی کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہو رہا ہے۔

شامی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حملے شام کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری