پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے بحرین کے عوامی انقلاب کی حمایت اور آل خلیفہ کی بربریت کی مذمت


پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے بحرین کے عوامی انقلاب کی حمایت اور آل خلیفہ کی بربریت کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نے بحرینی عوام کی جانب سے جاری جمہوری حقوق اور سماجی انصاف کیلئے جد و جہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ جلد بحرینی عوام اپنے حقوق اور مطالبات کے حصول میں کامیاب ہو گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے بحرینی عوام کی جانب سے جاری جمہوری حقوق اور سماجی انصاف کیلئے جد و جہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ جلد بحرینی عوام اپنے حقوق اور مطالبات کے حصول میں کامیاب ہو گی ۔

اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق انہوں نے بحرینی حکومت کی جانب سے بحرینی عوام پر ظلم وستم روا رکھنے اور انسانی حقوق کی پامالی کے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ فیاض الحس چوہان نے کہا کہ بحرینی انقلاب تحریک ایک عوامی تحریک ہے جس کی جڑیں مظبوطی کے ساتھ عوام کے اندر موجود ہیں لہذا ہزار حربوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود ایسی تحریکوں کو ختم کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ ساتھ سال گذر جانے کے باوجود اب بھی بحرین کے اندر اپنے حقوق کے لئے بھر پور تحرک موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام پر ظلم وستم توڑنے والے حکمرانوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ سیاسی انتقام کے تحت کی جانے والی کاروائیوں کی بجائے اپنی عوام کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کرے اسی مین ملک و قوم کی بہتری ہے۔

پاکستانی قوم بحرینی عوام کی تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس تحریک میں قربانیا ں دینے والوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے ۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری