نئی دہلی میں ایرانی صدر کا پُرجوش استقبال


نئی دہلی میں ایرانی صدر کا پُرجوش استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی حیدر آباد سے نئی دہلی آمد پر صدارتی محل میں بھارت کے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی بھارتی دارالحکومت پہنچے ہیں جہاں صدارتی محل میں بھارت کے صدر اور وزیر اعظم نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

واضح رہے کہ صدر حسن روحانی حیدر آباد کا دورہ مکمل کرکے دارالحکومت دہلی پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آج صبح صدارتی محل میں ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے صدر روحانی کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے اور صدر حسن روحانی کے اعزاز میں  21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی اور دونوں ممالک کے صدور نے اپنے ہمراہ وفود کا تعارف کرایا۔ اس کے بعد صدر حسن روحانی مہاتما گاندھی کے مزار پر پہنچے اور پھول چڑھائے۔

صدر حسن روحانی  اور ہندوستانی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے مابین کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے اور چابہار بندرگاہ کے حوالے سے بھی اہم فیصلے ہونے کی توقع ہے۔

ایران کے صدر نئی دہلی میں اپنے قیام کے دوران ہندوستانی وزیر خارجہ، صدر اور وزیراعظم کے ساتھ خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر گفتگو کے علاوہ مختلف شعبوں بشمول بینکاری، ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے اہم مذاکرات کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر گزشتہ روز ہندوستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر حیدرآباد پہنچے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری