میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ


میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

جرمنی کے شہر میونخ میں منعقد ہونے والی سیکورٹی کانفرنس ہوئی اور اس موقع پر جرمنی کے دارلحکومت میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ بھی کیا گیا جس کی قیادت انصار بٹ اور سلیم پرویز بٹ نے کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں آج سیکیورٹی کانفرنس ہوئی جس کا موضوع "خلاف کے بعد جہادازم" تھا جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے خطاب بھی کیا تاہم دوسری جانب اس موقع پر کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا جس کی قیادت انصار بٹ اور سلیم پرویز بٹ نے کی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ جہاد کا حکم دینے کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے اور پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،ہم فخر سے کہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہ نہیں ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر حملے افغانستان سے کیے گئے ہیں ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری