ایران | مسافر طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد جاں بحق


ایران | مسافر طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد جاں بحق

ایران کے دارالحکومت تہران سے یاسوج کیلئے اڑان بھرنے والا طیارہ سمیرم کے پہاڑی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا ہے۔ "آسمان" ایئرلائن کے ترجمان نے حادثے میں 66 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق طیارہ تہران سے یاسوج جارہا تھا، تباہ ہونے والے طیارے نے اصفہان میں ایمرجنسی لینڈنگ کوشش کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ سیمرون کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ایرانی حکام نے بھی طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر روانہ کردی گئیں۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ایران کا مسافر طیارہ رڈار سے غائب ہوگیا تھا، مسافر طیارے کا رخ تہران سے جنوب مغربی شہر کی جانب تھا۔

آسمان ایئرلائن کے ترجمان نے طیارے میں سوار 60 مسافر اور 6 افراد پر مشتمل عملے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری