اسرائیل کو جنگ تل ابیب منتقل ہونے کا خوف ہوناچاہئے نہ کہ شام میں ایران کی موجودگی کا؛ انٹونیو گوٹریش


اسرائیل کو جنگ تل ابیب منتقل ہونے کا خوف ہوناچاہئے نہ کہ شام میں ایران کی موجودگی کا؛ انٹونیو گوٹریش

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے مونیخ میں منعقدہ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دورہ اسرائیل کے دوران صہیونیوں کے اندر شام میں ایران کی موجودگی سے خوف کو محسوس کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انٹونیو گوٹرش نے مونیخ کی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ میں نے اسرائیل کے دورے کے دوران یہ دیکھا ہے کہ اسرائیل شام میں ایران کی موجودگی کو اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس بات سے پریشان ہونا چاہئے کہ شام کی جنگ اسرائیل تک نہ پہنچ جائے، پر وہ اس کے بجائے ایران کی شام میں موجودگی سے زیادہ پریشان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "جہاں تک مجھے یاد ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں سے لڑائی پر سے توجہ ہٹانے کے لیے شام سے جنگ کرتا رہا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ اسرائیل دورے کے دوران یہ بات سمجھ آئی ہے کہ اسرائیل ایرانی کے حمایت یافتہ گروہوں کے اسرائیلی بارڈرز کے قریب آنے سے پریشان ہے، کیونکہ اسرائیلی حزب اللہ کو اپنے لئے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔

اسرائیلی کابینہ کے رکن نفتالی بینٹ نے وال‌ اسٹریٹ جرنل سے گفتگو میں کہا ہے کہ حزب اللہ کا شام اور لبنان کے اسرائیل سے ملنے والے بارڈرز پر کنٹرول، ایران کی ایک کامیابی ہے۔ ایران عراق اور شام سے گزر کر بحیرہ روم تک پہنچ سکتا ہے اور وہاں سے اپنی فوجی قوت اور میزائلوں کو یورپ تک منتقل کر سکتا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری