امام خامنہ ای کا مسافر بردار طیارہ سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے نام تعزیتی پیغام


امام خامنہ ای کا مسافر بردار طیارہ سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے نام تعزیتی پیغام

امام خامنہ ای نے تہران سے یاسوج جانے والے مسافر بردار طیارے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے نام تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای نے تہران سے یاسوج شہر جانے والے مسافر بردار طیارے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے نام تسلیتی پیغام جاری کیا ہے۔

امام خامنہ ای کے پیغام کا متن درج ذیل ہے؛

بسمه تعالی

"مسافربردار طیارے کا حادثہ کہ جس میں متعدد ہموطنوں کی جانیں ضائع ہوگئی ہیں، نہایت جانگداز، اندوہناک اور افسوناک ہے۔ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کیساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے رحمت اور مغرفت کی دعا طلب کرتے ہیں۔ متعلقہ حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے پیکروں کی تلاش، تکریم اور تجلیل میں بھر پور تعاون فراہم کریں۔"

سیدعلی خامنه‌ای
29بهمن1396

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری