بھارت | شادی کی تقریب میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی


بھارت | شادی کی تقریب میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

بھارتی ریاست راجستھان میں شادی کی تقریب کے دوران ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 18 ہوگئی, بھارتی فوج اور دیگرادارے ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ 

خبر رساں ادارے تسنیم نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ مغربی ریاست راجستھان کے صدر مقام جے پور سے 200 کلومیٹر دور واقع شہر بیوار میں پیش آیا جہاں ایک ہوٹل میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ عمارت منہدم ہوگئی اور اس میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے متعدد افراد جھلس گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے سے اب تک 18 لاشیں نکال لی گئی ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کچھ افراد جھلسے ہوئے بھی ہیں، شدید زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ وشندرا راجے نے اسپتال جا کر حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے فی خاندان دینے کا اعلان بھی کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری