جمعہ خان کا نام نہاد آزاد بلوچستان تحریک سے علیحدگی کا اعلان


جمعہ خان کا نام نہاد آزاد بلوچستان تحریک سے علیحدگی کا اعلان

روس میں گزشتہ دو دہائیوں سے مقیم سینئر بلوچ رہنما ڈاکٹر جمعہ خان مری اپنے حامیوں کے ہمراہ نام نہاد علیحدگی پسند تحریک سے منحرف ہوگئے جبکہ بیرون ممالک فری بلوچستان موومنٹ کیخلاف "اوورسیز پاکستانی بلوچ کمیونٹی" کے نام سے نئی تنظیم کے آغاز کا اعلان بھی کیا۔۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ہفتہ کو ماسکو میں مقیم پاکستان کے تمام صوبوں بالخصوص بلوچ کمیونٹی کے نمائندوں نے "یونائٹیڈ وی سٹینڈ، ڈیوائیڈڈ وی فال" کے عنوان سے "پاکستان یوم اتحاد"منایا۔

تقریب اس وقت پر اپنے کلائمیکس پر پہنچ گئی جب بلوچ قوم پرست رہنما، دانشور اور علیحدگی پسند تحریک کے سب سے سینئر سیاسی رکن ڈاکٹر جمعہ خان مری نے تقریب میں شرکت کی اور اپنے حامیوں کے ہمراہ تحریک سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر جمعہ خان گزشتہ دو دہائیوں سے خود ساختہ جلا وطنی کے تحت ماسکو میں مقیم ہیں۔ وہ بلوچ رہنماء اور سابق گوریلا کمانڈر اور بجرانی مری قبیلے کے چیف میر ہزار خان مری کے صاحبزادے ہیں۔

ڈاکٹر جمعہ خان مری کو دنیا بھر میں مقیم بلوچ تارکین وطن انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تقریب سے اپنے جذباتی خطاب میں ڈاکٹر جمعہ خان مری نے اپنے حامیوں کے ہمراہ آزادی کی تحریک سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے بیرون ممالک فری بلوچستان موومنٹ کیخلاف "اوورسیز پاکستانی بلوچ کمیونٹی" کے نام سے نئی تنظیم کے آغاز کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکام اور فوج ہمیشہ سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کو بلوچستان میں بدامنی کا ذمہ دار ٹہراتے ہیں جبکہ اسلام آباد اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سامنے شواہد بھی پیش کرچکا ہے تاہم اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری بھارت کی ہٹ دھرمی اور کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری