پاک فوج کا ایران میں مسافربردار طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس


پاک فوج کا ایران میں مسافربردار طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس

پاکستانی فوج کے سپہ سالار نے ایران کے مسافر بردار طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے ایران کے مسافر بردار طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں اور ایرانی قوم سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔ 

دنیا کے کئی ممالک من جملہ چین، شام، لبنان سمیت روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی طیارہ حادثے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کا ایک مسافر بردار طیارہ اتوار کی صبح تہران سے یاسوج جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں سوار تمام 66 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری