جنرل سلیمانی کی حاتمی کیا کو ''بہ وقت شام نامی'' فلم بنانے پر خراج تحسین


جنرل سلیمانی کی حاتمی کیا کو ''بہ وقت شام نامی'' فلم بنانے پر خراج تحسین

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے فلم ڈائریکٹر حاتمی کیا کو ''بہ وقت شام نامی'' فلم بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے ایرانی فنکار حاتمی کیا کو ''بہ وقت شام نامی'' فلم بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی کا کہنا ہے کہ میں حاتمی کیا کا بے حد ممنون و مشکور ہوں کہ''بہ وقت شام نامی'' فلم بنا کر ایک تلخ حقیقت کو عام شہریوں پر واضح کردیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں انہوں نے ایک بہت بڑی خدمت کی ہے اور انہوں نے اس فلم کے ذریعے مظلومین اور غریبوں کا دفاع کیا ہے، شہریوں کو چاہئے کہ ایک بار ضرور اس فلم کو دیکھیں۔

جنرل سلیمانی کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ عالم اسلام خاص کر تشیع اور انسانیت کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ پیدا ہوگیا تھا، انہوں نے اس فلم کے ذریعے اس حقیقت کو لوگوں تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے یہ دیکھنے کے لائق ترین دستاویزی فلموں میں سے ایک ہے جو 100 فیصد حقائق پر مبنی ہے۔

جنرل سلیمانی نے کہا کہ میں نے عراق اور شام میں نہتے عوام پر قریب سے ظلم و تشدد ہوتے دیکھا ہے، اس فلم کو دیکھتے ہی میں بے اختیار رو پڑا۔ حاتمی کیا نے ان تمام حقائق کو فلم کی شکل میں پیش کیا ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری