امریکی دھمکی کے ساتھ ہی پاکستانی وزیر خارجہ کی روس روانگی


امریکی دھمکی کے ساتھ ہی پاکستانی وزیر خارجہ کی روس روانگی

وزیر خارجہ پاکستان ایسے وقت پر روس کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں کہ امریکی حکام نے پاکستان کو دہشتگردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف آج چار روزہ دورہ پر روس کے دارالحکومت ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔ خواجہ آصف کو دورے کی دعوت روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اپنے روسی ہم منصب سے باضابطہ مذاکرات کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک رواں سال سفارتی تعلقات کی سترھویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری