راﺅ انوار جعلی پولیس مقابلوں کے متعلق تحقیقات کی درخواست پر محکمہ سندھ نے مہلت مانگ لی


راﺅ انوار جعلی پولیس مقابلوں کے متعلق تحقیقات کی درخواست پر محکمہ سندھ نے مہلت مانگ لی

سندھ ہائیکورٹ میں راﺅ انواز کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کیلئے درخواست پر محکمہ داخلہ ، آئی جی سندھ نے مہلت مانگ لی ہے اورعدالت نے فریقین کو 30 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سندھ ہائیکورٹ میں راﺅ انواز کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کیلئے درخواست پر محکمہ داخلہ ، آئی جی سندھ نے مہلت مانگ لی ہے اورعدالت نے فریقین کو 30 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں راﺅ انوار کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کی تحقیقات کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست میں سندھ حکومت ،آئی جی سندھ ،راﺅ انوار اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل مزمل ایڈووکیٹ نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ راوانوار نے جعلی مقابلوں کے ذریعے ترقی حاصل کی اورجعلی مقابلوں میں 250 سے زائد افراد کو ہلاک کیا۔

درخواست گزار کاکہناتھا کہ سابق ایس ایس ملیر نے اختیارات سے تجاوز کیا، جعلی مقابلوں کے الزامات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی، عدالت سے استدعا ہے کہ تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کابورڈقائم کیا جائے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے، عدالت نے سماعت 30 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار سے درخواست قابل ہونے پر بھی دلائل دینے کا حکم دے دیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری