حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی جہاز کا ملبہ مل گیا


حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی جہاز کا ملبہ مل گیا

سپاہ پاسداران کے ترجمان کے مطابق آسمان ایئر کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج صبح آسمان ایئر کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسمان ائیر کا لاپتہ طیارہ دنا نامی پہاڑی سلسلے میں گرا ہے۔

سپاہ پاسداران کے ترجمان جنرل ''رمضان شریف'' نے تسنیم نیوز کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا: سپاہ پاسداران کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سے اب تک جہاز کے تلاش میں تھے آج صبح طیارے کا ملبہ دنا پہاڑی سلسلے میں پایا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ دو دن پہلے آسمان ائیرکا مسافر بردار جہاز پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور جہاز میں سوار عملہ سمیت تمام 66 افراد جاں بحق  ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ آسمان ایئر کا شمار ایران کی تیسری بڑی ایئر لائن میں ہوتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری