سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کے لئے مغرب جانیوالے 428 پاکستانی اسکالرز غائب ہو گئے


سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کے لئے مغرب جانیوالے 428 پاکستانی اسکالرز غائب ہو گئے

کروڑوں ڈالرز کے خرچ پر امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ملکوں میں پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرام کے لئے جانے والے تقریباً 850 پاکستانی اسکالرز ہیں جنہوں نے واپس آنے کے بجائے وہیں سکونت اختیار کر لی یا غائب ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سکالر شپ پروگرام پاکستان کے لئے فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن رہا ہے، حکومت پاکستان نے ہزاروں طالب علموں کو سپانسر کیا اور سرکاری خزانے سے پیسہ خرچ کر کے بیرون ملک پی ایچ ڈی اور ایم فل کے لئے بھیجا , کروڑوں ڈالرز کے خرچ پر امریکہ ، برطانیہ اور دیگر مغربی ملکوں میں پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرام کے لئے جانے والے تقریباً850پاکستانی اسکالرز ہیں جنہوں نے واپس آنے کے بجائے وہیں سکونت اختیار کر لی یا غائب ہو گئے ہیں، سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانیوالے 428 اسکالرز غائب ہو گئے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قوانین کے مطابق بیرون ملک جانے والوں کو واپسی کا حلف نامہ دینا پڑتا ہے کہ پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے اور تقریباً5سال تک پاکستان کے اداروں میں کام کرنے کے پابند ہوں گے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سینٹ میں بتایا کہ5780اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے لئے بیرون ملک بھیجا گیا جن میں سے3800 تعلیم مکمل کر رہے ہیں جبکہ 428 اسکالرز غائب ہو گئے ہیں۔ واپس نہ آنے والے 55 اسکالرز سے جرمانہ وصول کیا جبکہ 338 اسکالرز کے خلاف اب قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری