مغربی افغانستان میں طالبان کا حملہ, 26 افغان اہلکار ہلاک


مغربی افغانستان میں طالبان کا حملہ, 26 افغان اہلکار ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں طالبان نے حملہ کرکے 26 افغان سیکیورٹی فورسز کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں طالبان نے حملہ کرکے 26 افغان سیکیورٹی فورسز کو ہلاک اور کئی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

افغان ذرائع کے مطابق صوبہ فراہ میں طالبان کے مسلح افراد اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے ضلع بالابلوک اور شملگاہ میں پولیس چوکیوں پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 26 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ غیر مصدقہ اطلات کے مطابق 30 سے زائد اہلکار مارے گئے ہیں۔

مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں طالبان اور پولیس اہلکاروں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، جس میں متعدد اہلکار مارے گئے ہیں۔

فراہ صوبے کے گورنر کا کہنا ہے کہ اطالوی فوج اور افغان سیکیورٹی فورسز طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف جامع آپریشن کی تیاری کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری