افغانستان | غیرملکی افواج پر طالبان کا راکٹ حملہ, 7 فوجی ہلاک یا زخمی


افغانستان | غیرملکی افواج پر طالبان کا راکٹ حملہ, 7 فوجی ہلاک یا زخمی

مغربی افغانستان میں طالبان نے غیرملکی افواج پر راکٹ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم سات اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مغربی افغانستان میں طالبان نے غیرملکی افواج پر راکٹ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم سات اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی افواج پر ہونے والے حملے میں تین اہلکار ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

طالبان نے الامارہ نامی ویب سائٹ کے ذریعے خبر دی ہے کہ یہ حملہ صوبہ فراہ میں موجود ایک فوجی کیمپ پر کیا گیا۔

ویب سائٹ کے مطابق طالبان نے دو راکٹ فائر کئے جس میں سے ایک غیرملکی ہیلی کاپٹروں کے قریب جا گرا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ فراہ میں طالبان کے حملوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور کابل حکومت بے بس نظر آرہی ہے۔

گزشتہ ہفتے طالبان نے اسی صوبے میں راکٹ حملے کئے تھے جس میں کم ازکم 5 اطالوی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل طالبان نے صوبہ فراہ میں چیک پوسٹون پر حملہ کرکے 24 افغان اہلکاروں کو بھی ہلاک کردیا ہے۔

مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں طالبان اور پولیس اہلکاروں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں، جس میں متعدد اہلکار مارے گئے ہیں۔

فراہ صوبے کے گورنر کا کہنا ہے کہ اطالوی فوج اور افغان سیکیورٹی فورسز طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف جامع آپریشن کی تیاری کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری