وزیراعظم پاکستان آج ترکمانستان اور افغانستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے


وزیراعظم پاکستان آج ترکمانستان اور افغانستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم پاکستان ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت، گیس پائپ لائن منصوبے، بجلی کی ترسیلی لائن اور فائبرآپٹکس منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ترکمانستان اورافغانستان کے صدور کی دعوت پر جمعرات کے روز ترکمانستان اورافغانستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت، گیس پائپ لائن منصوبے، بجلی کی ترسیلی لائن اور فائبرآپٹکس منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔

ان تقاریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ترکمانستان کے صدر Malikgulyevich berdimuha medov Gurbanguly ، افغانستان کے صدر اشرف غنی اور بھارت کے امور خارجہ کے وزیرمملکت ایم جے اکبر شرکت کریں گے۔

وزیراعظم ترکمانستان کے صدر سے ملاقات بھی کرینگے اور فنی اور ثقافتی نمائش میں بھی شرکت کریں گے جس میں پاکستان سمیت چار رکن ممالک کی ثقافت اور فن کواجاگر کیاجائیگا۔ اس کے بعدایک تقریب ہوگی جہاں وہ دیگر رکن ممالک کے رہنمائوں کے ہمراہ خطاب کریں گے۔

وزیراعظم اس کے بعد افغانستان کے شہر ہرات جائیں گے جہاں وہ افتتاحی تقریب کے دوسرے سیشن میں شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعد وزیراعظم افغان صدر سے بھی ملاقات کریںگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری