ایران: اسرائیل اپنی معمولی حماقت پر ہی کھنڈرا ت میں تبدیل ہوجائیگا


ایران: اسرائیل اپنی معمولی حماقت پر ہی کھنڈرا ت میں تبدیل ہوجائیگا

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے غاصب صہیونیوں کی جانب سے ایران کو دھمکی دینے پر ردعمل ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل نے اگر ایران کیخلاف معمولی سی حماقت کا بھی مظاہرہ کیا تو پل بھر میں اسے کھنڈرات میں تبدیل کردیا جائے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم بینجمن نتن یاہو کی دھمکی پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اگر ایران کے خلاف حماقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی معمولی سی بھی غلطی کی تو اسے کھنڈرات میں تبدیل کردیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کی ڈرامے بازی بچوں کے کھیل کے برابر بھی اہمیت نہیں رکھتی۔

لبنانی ٹی وی المنار سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم کی ڈرامے بازی بچوں کے کھیل کے برابر بھی اہمیت نہیں رکھتی۔

انھوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حکام ایران کو نہیں پہچانتے اور وہ مزاحمت کی طاقت کو نہیں سمجھتے یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بار شکست کھاتے ہیں۔

محسن رضائی نے شام کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم کے ہاتھوں اسرائیل کے ایف 16جنگی طیارے کی ہونے والی تباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ شامی فوج اپنے پیروں پر کھڑی ہوئی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری