عفرین میں 400 سے زائد شامی عوامی فورسز تعینات کرنے کا اعلان


عفرین میں 400 سے زائد شامی عوامی فورسز تعینات کرنے کا اعلان

شام کے علاقے عفرین میں ترک فوج کے خلاف 400 سے زائد عوامی فورسز تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عفرین میں ترک فوج کے خلاف لڑنے کے لئے 400 سے زائد عوامی فورسز تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کُرد فورس کے کمانڈر نوری محمد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوامی فورسز کے ساتھ ساتھ شامی فوج کے دستے بھی عفرین پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک مسلح افواج نے شام کے علاقے عفرین کو پی کے کے اور داعش کے دہشت گردوں سے پاک کرانے کے لیے 20 جنوری کو علاقے میں فوجی کارروائی شروع کی تھی۔

ترک فوج کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ یہ آپریشن بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے ترکی کے مفادات کے تحفظ کیلئے ہو رہا ہے۔

شامی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حملے شام کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری