پشاورمیں رنگ روڈ پردھماکا، 3 افراد زخمی


پشاورمیں رنگ روڈ پردھماکا، 3 افراد زخمی

پشاور کی دیرکالونی میں رنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افرد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پشاورمیں رنگ روڈ پر پی ڈی ایم اے  (پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، جو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور اس میں 3 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، چیسز نمبر بھی حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری