مدرسہ حقانیہ کو مزید 27 کروڑ روپے جاری/ نیا پاکستان مزید شہریوں کے خون جاری ہونے پر ہی بنے گا


مدرسہ حقانیہ کو مزید 27 کروڑ روپے جاری/ نیا پاکستان مزید شہریوں کے خون جاری ہونے پر ہی بنے گا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا سمیع الحق کے مدرسے کو کے پی کے کی حکومت کی جانب سے مزید فنڈ دینے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے مدرسہ حقانیہ کو مجموعی طور پر 57 کروڑ روپے دئے ہیں لہذا تحریک انصاف کا نیا پاکستان دہشتگردی کے متاثرین کے خون پر ہی بن سکتا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں جیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خبریں ہیں کہ عمران خان کی حکومت نے مدرسہ حقانیہ کو مزید 27 کروڑ روپے جاری کئے ہیں، اب تک 57 کروڑ روپے مدرسہ حقانیہ کو جاری کئے گئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا سمیع الحق کے مدرسے کو کے پی کے کی حکومت کی جانب سے مزید فنڈ دینے کو شرمناک قرار دے دیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خبریں ہیں کہ عمران خان کی حکومت نے مدرسہ حقانیہ کو مزید 27 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت مدرسہ حقانیہ کو 2016ء سے فنڈز جاری کر رہی ہے اور اب تک 57 کروڑ روپے مدرسہ حقانیہ کو جاری کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نیا پاکستان دہشت گردی کے متاثرین کے خون پر بنے گا اور تحریک انصاف کی حکومت کا یہ اقدام شرمناک ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری