یمنی سرکاری فوج کا متحدہ عرب امارات کے فوجی کمانڈ سنٹر پر میزائل حملہ


یمنی سرکاری فوج کا متحدہ عرب امارات کے فوجی کمانڈ سنٹر پر میزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج نے متحدہ عرب امارات کے فوجی کمانڈ سنٹر پربیلیسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسپوٹنیک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے متحدہ عرب امارات کے فوجی کمانڈ سنٹر پر بیلیسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ مارب میں متحدہ عرب امارات کے فوجی ٹھکانے پر بیلیسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

بیلیسٹک میزائل حملے میں پیٹریاٹ بیک نامی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمنی بیلیسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت میں مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے اس غریب عرب ملک کے جاری محاصرے کی بنا پر اس ملک میں غذائی اشیا کے علاوہ ادویات کی بھی شدید قلت ہے اور اس وجہ سے بھی عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری