عراق اور شام میں امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد کتنی؟


عراق اور شام میں امریکی حملوں میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد کتنی؟

عراق اور شام میں داعش کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ میں 841 عام شہری جاں بحق اور سینکڑوں دیگر شدید زخمی ہوئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نےالنشرہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حال ہی میں داعش کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ میں مزید 12 عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں اور تین سالہ جنگ میں اب تک کل 841 عام شہری امریکی حملوں میں لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

امریکی سربراہی میں کام کرنے والی داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ کے دوران غلطی سے 841 عام شہری مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی 2014 سے عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے بہانے عام شہریوں کو ہی نشانہ بنا رہے ہیں۔

شامی خبررساں ادارے سانا کے مطابق گزشتہ جمعرات کو امریکی اتحادی افواج نے دیرالزور کے علاقے ''ھجین'' میں رہائشی مکانات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم ازکم 12 عام شہری جاں بحق ہوئے۔

خیال رہے کہ عراقی اور شامی حکام امریکی اتحادی فوج پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ داعش کے بجائے عام شہری اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری