28 فروری؛ تحریک انصاف آزاد کشمیر بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں کیخلاف سڑکوں پر نکلے گی


28 فروری؛ تحریک انصاف آزاد کشمیر بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں کیخلاف سڑکوں پر نکلے گی

پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 28 فروری کو آزاد کشمیر اور پاکستان بھر سے کشمیری سیز فائر لائن پر بھارتی خلاف ورزیوں کی مذمت کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 فروری کو آزاد کشمیر اور پاکستان بھر سے کشمیری سیز فائر لائن پر بھارتی خلاف ورزیوں کی مذمت کریں گے۔

راولپنڈی، اسلام آباد کے پی ٹی آئی کشمیر کے رہنماؤں، کارکنوں اور کشمیریوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ 28 فروری کو اس مظاہرے میں شریک ہوں کیونکہ یہ مسئلہ کسی ایک پارٹی کا نہیں، مظاہرے کے سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں اور دیگر مکاتب فکر کے افراد سے بھی رابطے کئے جائیں، اس سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری