ڈاکٹر ولایتی: ایران کے دفاعی امور کا فرانس یا دیگر ممالک سے کوئی تعلق نہیں


ڈاکٹر ولایتی: ایران کے دفاعی امور کا فرانس یا دیگر ممالک سے کوئی تعلق نہیں

امام خامنہ ای کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ ایران کے دفاعی امور کا فرانس یا کسی دوسرے ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہر ملک کو اپنے دفاعی امور کو مضبوط اور مستحکم بنانے کا حق حاصل ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر اور ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی امور کا فرانس یا کسی دوسرے ملک سے کوئی ربط نہیں ہے ہر ملک کو اپنے دفاعی امور کو مضبوط اور مستحکم بنانے کا حق حاصل ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران کے سرکاری مؤقف کو ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف بیان کرتے رہتے ہیں اور ایران کے تمام اعلی حکام اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کے دفاعی امور کو کسی دوسرے ملک منجملہ فرانس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ایران کے داخلی اور دفاعی امور میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

انھوں نے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ امریکہ مشرق وسطی ، جزیرہ نما کوریا اور دنیا کے دیگر خطوں میں کشیدگی کا اصلی سبب ہے ۔ امریکہ دنیا میں عدم استحکام کا اصلی باعث بنا ہواہے ۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ امریکہ کو ایران یا کسی دوسرے ملک کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔

علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کے لئے کیسے میزائل بنانے کی ضرورت ہے اس کا فیصلہ فرانس یا کوئی دوسرا ملک نہیں بلکہ اس کا فیصلہ ایران کرےگا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری