پنجاب | گوجرخان کے قریب ٹریفک حادثے میں 9 مسافر جاں بحق


پنجاب | گوجرخان کے قریب ٹریفک حادثے میں 9 مسافر جاں بحق

صوبہ پنجاب میں گوجرخان کے قریب ٹریفک کے ایک حادثے میں کم سے کم نو افرادجاں بحق اور اٹھائیس زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پنجاب میں گوجرخان کے قریب ٹریفک کے ایک حادثے میں کم سے کم نو افرادجاں بحق اور اٹھائیس زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک مسافروین کواوورٹیک کرنے کی کوشش میں اس سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی میتوں اورزخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شدید زخمی مسافروں کو علاج کیلئے راولپنڈی بھیج دیاگیاہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری