ایرانی تیل کا40 فیصد حصہ یورپ برآمد


ایرانی تیل کا40 فیصد حصہ یورپ برآمد

ذرائع کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے تیل کا 40 فیصد حصہ یورپ برآمد کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل کا 40 فیصد حصہ یورپی کمپنیاں خرید رہی ہیں جن میں ہیلنیکا، پیٹرو یونان، انی اٹلی، ساراس اٹلی، فرانس ٹوٹل، برطانوی شیل، ہنگری کی مولس اور ہسپانوی رپسول نامی کمپنیاں سرفہرست ہیں۔ 

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے روان سال کے دوسرے مہینے میں روزانہ 2 میلین 5لاکھ 90 ہزار بیرل خام تیل اور مائع گیس برآمد کیا، ان میں سے 2میلین 1لاکھ 60 ہزار بیرل خام تیل اور 4لاکھ 30 ہزار بیرل مائع گیس شامل ہیں۔

ایران نے یورپ کیلئے برآمدات گزشتہ مہینے میں مجموعی طور پر 1 میلین 30 ہزار بیرل یومیہ کی بنیاد پر برآمد کئے جو کہ کل برآمد شدہ ایرانی تیل کا 40 فیصد بنتا ہے۔

ایرانی تیل کے خریداروں میں یورپی مشہور کمپنیاں خاص کر ہیلنیک، پیٹرو یونان، انی اٹلی، ساراس اٹلی، ٹوٹل فرانس ، برطانوی شیل، ہنگری کی مول اور ہسپانوی رپسول پیش پیش ہیں۔

خیال رہے کہ چین، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان بھی ایرانی تیل کے بڑے خریداروں میں شامل ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری